41

پہلے حکومت گھر جائے ، پھر فوج سے مذاکرات مریم نواز

Spread the love

پہلے حکومت گھر جائے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فوج سے بات کرنے کے لیے تیار ہے اور اپوزیشن

کے اتحاد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن

پہلے تحریکِ انصاف کی حکومت کو گھر جانا ہو گا۔بی بی سی کو دیے گئے

انٹرویو میں مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کے قریبی

ساتھیوں سے بات چیت کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا: ‘اسٹیبلشمنٹ

نے میرے ارد گرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں مگر میرے ساتھ

براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا’۔،فوج میرا ادارہ ہے، ہم ضرور بات کریں گے،

لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے، شرط یہی ہے کہ تحریک انصاف کی

حکومت کو گھر بھیجا جائے، عوامی ردِ عمل کا جواب دینا آئین کے مطابق اداروں

کا کام نہیں منتخب حکومت کا کام ہے۔ اداروں کا کام اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں

نبھانا ہے ناکہ جذبات دکھانا،موجودہ حکومت کے ساتھ بات کرنا گناہ ہے،ملک کو

بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان اور حکومت کو گھر جانا ہو گا، نئے شفاف

انتخابات کروائے جائیں اور عوام کی نمائندہ حکومت آئے، عمران خان اور پی ٹی

آئی کوئی بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں،تحریک انصاف کے ساتھ

کسی بھی قسم کا اتحاد انھیں معافی دینے کے مترادف ہو گا،عمران خان کا نام بھی

نہیں لینا چاہتی، لیکن وہ ہر اس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں جو اس ملک میں نہیں

ہونی چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے عوام کو جواب نہیں ملے،

مزید سوالات کھڑے ہوئے ہیں،چند جونیئر افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا،

انٹرویو میں مریم نواز نے کہا جو (دائرہ کار)آئین نے وضع کر دیا ہے اس میں رہ

کر بات ہو گی، اور وہ بات اب عوام کے سامنے ہو گی، چھپ چھپا کر نہیں ہو گی،

میں ادارے کے مخالف نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو

اس حکومت کو گھر جانا ہو گا۔مریم نواز شریف نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا

کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرزسے بات کر سکتی ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ

حکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ تو اب

پاکستان کے عوام کے ساتھ ہو گا، اور ہو رہا ہے، اور اتنا اچھا ہو رہا ہے کہ جعلی

حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔ اور اتنا گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آ رہی

کہ کیسے ردعمل دینا ہے اور گھبراہٹ میں وہ اس قسم کی غلطیاں کر رہے ہیں کہ

عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اس ملک کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔

پہلے حکومت گھر جائے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں