38

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث جاں بحق

Spread the love

جسٹس وقار احمد سیٹھ

پشاور ، اسلام آباد ، لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز ) چیف جسٹس پشاور

ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ترجمان پشاور ہائیکورٹ

کے بیان کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے مرض میں مبتلا

تھے، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اسلام آبادکے کلثوم انٹر نیشنل اسپتال میں

زیرعلاج تھے۔دوسری طرف پنجاب میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج ظفر سلطان سید

کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں

چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعدکورونا رپورٹ مثبت

آنے پر ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا،پاکستان

ریلوے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی ایڈمن ملک عتیق بھی کرونا وائرس میں مبتلا

ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے 15 روز کے لئے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا

ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل آئی جی پولیس ریلوے بھی کرونا وائرس کا شکار

ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان میں کورونا ایک بار پھر تشویشناک صورتحال

اختیار کرنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 34افراد جاں بحق اور ایک ہزار808نئے

کوروناکیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی

صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے ملک میں

24گھنٹے کے دوران ایک ہزار808کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے

بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد22ہزار88ہوگئی جبکہ کیسز کی

مجموعی تعداد 3لاکھ20ہزار849تک جا پہنچی ہے،24 گھنٹے کے دوران کورونا

سے ریکارڈ34افراد جاں بحق ہو ئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد

7ہزار55ہوگئی جبکہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران 784 کورونا مریض

صحتیاب ہوئے اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ20ہزار 849 ہو

گئی۔ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 36ہزار686کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب

تک مجموعی طور پر 48لاکھ10ہزار182کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کورونا اموات

جسٹس وقار احمد سیٹھ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں