آج کا دن 46

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صدقہ دیں جس قدر بھی ممکن ہو سکے یا پھر نیکی والے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ وقت کچھ مشکل سا نظر آتا ہے ہر وار الٹا ہی پڑ رہا ہے آجکل۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ غصہ کم سے کم کریں اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کو آجکل کن حالات کا سامنا ہے کیوں اپنوں سے دور ہونا چاہتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے اپنے لئے کچھ اہم فیصلے کئے ہیں وہ ان پر نظر ثانی کریں اور اگر استخارے کی مدد لے کر چلیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا اس وقت تو ہر چیز بلاک ہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے اور مسلسل آپ کو اپنے تمام امور میں فوری طور پر تبدیل ہونے کا واضع اشارہ کچھ نہ کچھ کروا کر ہی دم لے کر سکون دے گا توجہ رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہے جو آپ کو بلاک کر کے رکھے ہوئے ہے آپ بس ہر برے کام سے دور ہو کر توبہ کرلیں اور ان دنوں کثرت سے ذکر کرنا ہے بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں پریشان چلے آ رہے ہیں حالانکہ آج زائچے میں ایسی کوئی بات بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ اس لئے اب آپ اللہ کا نام لے کر اپنے امور پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خوبصورت دن ہے آپ کو اب کافی سالوں سے رکے ہوئے کام کی خبر مل سکتی ہے اور جو لوگ کسی بھی مالی معاملات میں پریشان ہیں ان کے لئے اچھی خبریں ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

خانگی معاملے بے حد خرابی ظاہر کر رہے ہیں خود کو ان سے دور رکھیں اپنا خون بھی پلا دیں گے تو وہ آپ کے اپنے نہیں بنیں گے۔ اس لئے فاصلہ رکھ کر چلنا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لوگ لاکھ بات کریں آپ اپنی سطح سے نیچے آکر سیدھے اور صاف راستے پر چلیں اور حق کا ساتھ دیں اس وقت سمجھ لیں کہ آپ کی ایک آزمائش شروع ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

عزت دینے والا میرا اللہ ہے اور کوئی بھی اس کو چھین نہیں سکتا پھر کیوں گھبرا رہے ہیں اپنے معاملات صاف رکھیں اور آج کسی بھی قسم کی زیادتی نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اب ان پر گہری نظر رکھنا بے حد ضروری ہے آج کچھ تو ہاتھ لگ سکتا ہے۔ جس میں آپ کے لئے بہتری ہے ان شاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا اور بحکم اللہ کئی حوالوں سے مدد گار دن ہے آپ جس پریشانی میں مبتلا تھے۔ اس سے نجات ملے گیا ور گھر میں بھی کافی حد تک سکون آ جائے گا۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں