39

اسرائیلی پارلیمنٹ نے بحرین کے ساتھ طے معاہدے کی منظوری دے دی

Spread the love

تل ابیب (صرف اردو آن لائن نیوز) اسرائیلی پارلیمنٹ بحرین معاہدے

اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ستمبر میں امریکا کی کوششوں سے اسرائیل اور

خلیجی ریاست بحرین کے درمیان طے پائے دوطرفہ معاہدے کی باقاعدہ منظوری

دے دی ہے۔عرب ٹی و ی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونیوالی رائے شماری

میں 14 ارکان نے معاہدے کے خلاف اور 62 نے حمایت میں ووٹ ڈالا۔اسرائیلی

نیسٹ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں ہفتوں قبل بحرین کے ساتھ

طے شدہ امن معاہدے کی منظوری کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام

سیاسی جماعتوں کے ارکان موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے

کہا کہ مشرق وسطی میں حقیقی امن کا خواب روز مرہ کی حقیقت میں بدل رہا ہے۔

آنے والے عرصے میں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے قوی امکانات موجود

ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ہم نے 3 امن معاہدوں پر

دستخط کیے۔ یہ معاہدے گذشتہ برسوں میں کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے پہلے ہم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے

پر ووٹ دیا تھا اور آج ہم بحرین کے ساتھ امن معاہدے پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔میں

اسرائیل اور بحرین کے مابین امن کے پل بنانے کے لیے بحرینی فرمانروا الشیخ

حمد بن عیسی آل خلیفہ کی رضامندی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ بحرین معاہدے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں