236

صرف 59 پیسے روزانہ بچانے سےسال بھر میں کروڑ پتی بننے کا نسخہ کیمیا

Spread the love

آپ کی قسمت خراب ہو تو عمران خان کیا کرے

لاہور (سوشل میڈیا سے) اگر آپکی بائیک روزانہ ایک لیٹر پٹرول استعمال کرتی ہے تو 59 پیسے کے حساب سے آپ ماہانہ 17 روپے اور 70 پیسے کی بچت کر سکتے ہیں۔اگر آپ ایک سال اسطرح پیسے بچاتے رہیں تو یقین کریں کہ ٹھیک ایک سال بعد آپ ایک ڈیڑھ درجن انڈے خرید سکتے ہیںیوں اگر پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھ کر آپ ان کی مرغی تھلے یہ انڈے رکھوا دیں تو ٹھیک 19 دن بعد آپ کے پاس پورے 18 چوزے ہونگے ۔یوان دو ماہ بعد 18 مرغیوں کے مالک ہونگے ۔۔اب ان 18 مرغیوں نے روزانہ ایک انڈہ بھی دیا تو آپ ایک ماہ میں 540 انڈوں کے مالک ہونگے ۔ایک انڈہ 12 روپے کا ہو تو 6480 روپے کے مالک بن جائیں گے اب سوچئے کہ یہ تو ہو گئی صرف ایک ماہ کی کمائی اب سال کی کمائی لگا لیں تو تو 77760 روپے کما لیں گے اب اسکو 5 سال سے ضرب دیں تو 388800 ہو گئے لہٰذا موجودہ حکومت نے آپکو 59 پیسے فی لیٹر نہیں بلکہ اگلے پنج سالے کے بعد پورے 388800 روپے کا مالک بننے کا سنہری موقعہ دیا ہے۔ اتنے پیسوں کی 40 لیٹر روزانہ کا دودھ دینے والی 3 گائے آ سکتی ہیں اس وقت 98 روپے فی کلو دودھ ہے اب آپ ایک ماہ اور پھر ایک سال کی دودھ کی کمائی کا حساب لگا لیں تو آپ اگلے پانچ سال بعد کروڑ پتی ہونگے اب اگر آپکی قسمت ہی خراب ہے تو بے چارہ عمران خان کیا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں