آج کا دن 52

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اپنے آپ کو قابو میں رکھنا ہے۔آجکل آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ آپ کو بھی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے صرف زبان پر (اللہ) کا ورد کرتے رہنا بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں دماغ پر عجیب قسم کی سوچوں کا غلبہ ہے اور حالات ہیں کہ کسی طرح بھی بس میں نہیں آ رہے۔ اس لئے خاموشی سے چلنے اور صدقے کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل کرنے کے چکروں میں ہیں۔ وہ فوری باز آ جائیں۔ حالات مناسب نہیں ہیں، کسی جکڑن کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

تبادلے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے اب تیار ہو جائیں کسی وقت بھی خبر آ سکتی ہے ان دنوں آپ کو ہر وقت کسی نہ کسی تبدیلی کے لئے خود کو تیار ہی رکھنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حالات کے مطابق فیصلہ کریں۔ ابھی زائچہ بند ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ کی ذرا سی غلطی کوئی بڑا نقصان کر سکتی ہے۔ آج کل پرانے کام پر زور رکھیں بس۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کیوں ہر چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر شدید پریشان چلے آ رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ان شاءاللہ ضرور آپ کو اس مشکل سے نکال دے گا فکر مند نہ ہوں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

لاکھ دشمن کوشش کر لے وہ کسی بھی طرح آپ پر حاوی نہیں ہو سکتا۔ جب تک میرا اللہ نہ چاہے۔ اس لئے آپ بلا جھجک اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی نہ کسی پریشانی میں اب روز ہی مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ سب آپ کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہے۔ اس وقت آپ کو اپنے دماغی معاملے کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ اپنے کسی کام میں کافی دنوں سے رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ کسی جانب سے کوئی بڑی خبر آنے والی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ بیماری کی وجہ سے بسترپر پڑے ہوئے ہیں، ان شاءاللہ اب تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔ بدنظر تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ آج روزگار میں بھی بہتری کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے اندر کسی بھی قسم کا لالچ نہ آنے دیں اور آنے والی آفر کے ہر پہلو کا اچھی طرح جائزہ لے کر پھر کوئی فیصلہ کریں۔ یہ دن بے تکی حرکتوں کے دیکھنے کے ہی ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

خود کو خوف سے باہر نکالیں اور اپنے اللہ پاک پر بھروسہ کریں، کچھ بھی ایسا نہیں ہے سب ٹھیک ہے۔ بس اپنے اندر بڑی تبدیلی لانے کی اب اشد ضرورت ہے۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں