جرمنی کورونا 36081 شکست 43

کووِڈ19فائزرکی تیارکردہ ویکسین تیسرے مرحلے کی آزمائش میں90فی صد موثر

Spread the love

نیویارک (صرف اردو آن لائن نیوز) کووِڈ19فائزر

دنیا بھر میں وبا کی شکل میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیارکردہ ویکسین کی تیسرے مرحلے میں کلنیکیل

آزمائش جاری ہے اور اس مرحلے میں یہ کرونا وائرس کے علاج میں 90 فی صد

موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں

اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی غرض سے منظوری کے لیے امریکی

ریگولیٹرز ڈرگ اور فوڈ ایڈمنسٹریشن کے ہاں درخواست دائر دے دی جائے گی۔

فائزر نے امریکا اور پانچ دوسرے ممالک میں قریبا 44 ہزار افراد پر اپنی اس نئی

ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ۔ان کے

مطابق ان میں صرف 94 افراد کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔البتہ فائزر نے ان

کیسوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے اور خبردارکیا ہے کہ

اس اسٹڈی کے اختتام تک اس ویکسین کو لگوانے کے نتیجے میں کووِڈ-19 سے

تحفظ کی شرح میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔فائزر کیس سینیر نائب صدر برائے

کلینیکل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر بل گروبر کا کہناتھا کہ اب ہم کم سے کم ایک امید کی پیش

کش کے قابل تو ہوئے ہیں۔ہمارا حوصلہ بہت بڑا ہے۔عالمی ادارہ صحت اور امریکا

کے حکام کے یہ کہہ چکے ہیں کہ کووِڈ19کے علاج کے لیے سال کے اختتام سے

قبل ویکسین کی دستیابی کا امکان نہیں۔ابتدا میں محدود تعداد میں ویکسین کی

سپلائی دستیاب ہوگی ،اس لیے اس کی راشن بندی کی جائے گی۔تاہم فائزر اور اس

کی جرمن شراکت دار کمپنی بائیو این ٹیک کا کہناتھاکہ وہ اس کی پیداوار میں

اضافہ کررہے ہیں اور انھیں امید ہے کہ 2020 کے اختتام تک ڈھائی کروڑ افراد

کے لیے ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی اور 2021 میں ایک

ارب 30 کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی۔فائزر اور بائیو این ٹیک کے علاوہ آٹھ

اور کمپنیاں بھی کووِڈ کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔دنیا بھر میں ان کی جانچ آخری

مراحل میں ہے۔ان میں سے چار کا امریکا میں تحقیقاتی مطالعہ کیا جارہا ہے اور

ان کی کووِڈ-19 کے علاج کے لیے مثر ہونے کی جانچ کی جارہی ہے۔امریکا کی

ایک اوردوا ساز کمپنی ماڈرنا نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نومبر کے اختتام

تک فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ہاں اپنی تیار کردہ ویکسین کی منظوری کے

لیے درخواست دائر کردے گی۔

کووِڈ19فائزر

کووِڈ19فائزر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں