41

عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے، مریم نواز

Spread the love

استور(صرف اردو آن لائن نیوز) عمران خان مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے

آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،گلگت بلتستان شیروں کی سرزمین ہے، بزدل لوٹے

جھکتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں، بزدلوں کو خریدا جاسکتا ہے تاہم گلگت

بلتستان کے لوگوں کو نہیں، چاہتی ہوں استور کی خواتین کو کالجز یونیورسٹیاں اور

مفت لیپ ٹاپس ملیں، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو فور جی انٹرنیٹ ملنا چاہیے،

نوازشریف نے 3سال آئینی اصلاحات کا کام کیا ، گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر دیں

گے، 2018 الگ وقت تھا، اس وقت دھاندلی کرلی گئی، گلگت بلتستان میں دھاندلی

کی گنجائش نہیں، اب تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گی، تمہیں گھر تک چھوڑ کر آؤں

گی،دھاندلی کی کوشش کی تو گلگت بلتستان کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

منگل کو چھوگام میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے

کہ میرا دل یہاں سے واپس جانے کو نہیں کرتا، آپ لوگوں نے بہت عزت دی، آپ

لوگ بہن، بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ محبت کرنا جانتے

ہیں تو نواز شریف بھی محبت نبھانا جانتا ہے، مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتی

ہے، میں آپ کے ساتھ یہ رشتہ آخری سانس تک نبھائوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ

ہم عزت کے بدلے عزت کرنا جانتے ہیں، وعدے نبھانا جانتے ہیں، آپ سے جو بھی وعدہ کیا جائے گا وہ نبھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو جو حقوق

72 سال میں نہیں ملے، وہ ملیں گے، آپ کو نواز شریف اور حفیظ الرحمن کی

خدمت چپے چپے پر نظر آتی ہے۔(ن )لیگی کی نائب صدر نے کہا کہ گلگت

بلتستان کے عوام بتائیں کہ کیا نواز شریف نے دل سے آپ کی خدمت کی ہے؟ یہاں

کی خواتین کو کالجز اور یونیورسٹیز کے علاوہ لیپ ٹاپس بھی ملنے۔انہوں نے کہا

کہ سلیکٹر کوئی اور نہیں، سلیکٹر صرف عوام ہیں، گلگت بلتستان کے عوام ہیں،

جتنی چاہے دھاندلی کر لو، جتنے چاہے مسلم لیگ نون کے لوگوں کو توڑ لو۔مریم

نواز نے کہاکہ بزدل لوٹے ہو سکتے ہیں، بزدلوں کو خرید سکتے ہو لیکن گلگت

بلتستان کے عوام کو نہیں خرید سکتے، کیا ایسے لوگوں کو ووٹ دو گے جو نہ

خواتین کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی انسان کا۔انہوں نے کہا کہ جیل والد سے

ملاقات کرنے گئی تو والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، مجھے سچائی کا

ساتھ دینے پر، حق کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے

کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کی عوام کی طرح نواز شریف کے ساتھ ڈٹے رہنے پر

گرفتار کیا گیا تھا، حکومت کو جھولی اٹھا اٹھا کر بد دعائیں مل رہی ہیں۔انہوںنے

کہاکہ اپنی تقدیر، ترقی اور خوش حالی کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ میں نہیں

دیں جو جاتی نظر آ رہی ہے، حکومت عزت کیلئے کی جاتی ہے، ایسی حکومت

سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے، جو انہیں مل رہی ہے۔مریم نواز نے کہا

کہ پورا پاکستان آج جھولیاں اٹھا کر عمران خان اور ان کے لوگوں کو بد دعائیں

دے رہا ہے، جس حکومت کو کونے کونے سے بد دعائیں مل رہی ہیں کیا آپ لوگ

انہیں ووٹ دیں گے؟

عمران خان مریم نواز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیاقارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں