51

بانی پاکستان کی ذاتی زندگی پر فلم بنائے جانے کا امکان

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) بانی پاکستان ذاتی زندگی

اگرچہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی جدوجہد اور زندگی پر

‘جناح’ جیسی فلم بنائی جا چکی ہے اور انہیں متعدد ہولی وڈ و بولی وڈ کی تاریخ

اور سیاست پر مبنی فلموں میں دکھایا گیا ہے۔تاہم اب پہلی بار بانی پاکستان کی ذاتی

زندگی پر فلم یا ویب سیریز بنائے جانے کا امکان ہے۔بھرتی اخبار ہندوستان ٹائمز

کے مطابق بولی وڈ فلم پروڈیوسر کمار تورانی نے بھارتی صحافی و لکھاری شیلا

ریڈی کی بانی پاکستان کی دوسری شادی پر لکھی گئی کتاب ‘مسٹر اینڈ مسز جناح:

دی میرج دئٹ شاک انڈیا’ کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔کمار تورانی نے تصدیق

کی کہ انہوں نے مذکورہ کتاب کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں، جس پر

دوسرے مرحلے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔کمار تورانی کے مطابق ابھی انہوں

نے مذکورہ کتاب سے ماخوذ اسکرپٹ لکھنے کے لیے کسی بھی لکھاری کی

خدمات حاصل نہیں کیں اور نہ ہی انہوں نے کسی ہدایت کار کو شارٹ لسٹ کیا

ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج دئٹ شاک انڈیا’ پر فلم یا ویب

سیریز بنانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا، تاہم امکان ہیکہ کتاب

پر فلم یا ویب سیریز ہی بنائی جائے گی۔انہوں نے مذکورہ کتاب پر فلم یا ویب سیریز

بنائے جانے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور اس پر مزید گفتگو کو

قبل از وقت قرار دیا۔شیلا ریڈی کی کتاب ‘مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج دئٹ شاک

انڈیا’ کو 2017 میں بھارتی پبلشر ‘پینگوئن’ نے شائع کیا تھا، مذکورہ کتاب بانی

پاکستان کی دوسری شادی کے گرد گھومتی ہے۔کتاب میں بانی پاکستان کی دوسری

شادی سے قبل ان کی ذاتی زندگی کے حالات، رتی جناح سے شادی کرنے اور

دونوں کی شادی کے بعد کے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔

بانی پاکستان ذاتی زندگی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں