آج کا دن 49

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن اچھا اور مالی لحاظ سے بہتر رہے گا، مگر اس کے ساتھ ہی آپ کے دماغ میں تبدیلی کی جو سوچیں چل رہی ہیں۔ وہ آپ کو تنگ کر سکتی ہیں، ابھی جلدی نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

دماغ پر اس وقت آپ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ آپ انجانی سوچوں کی وجہ سے پریشانیوں کا شکار ہیں۔ ان دنوں آپ کو صرف قدم قدم پھونک کر رکھنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ اپنے کسی گھریلو معاملے کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ اپنی ساری توجہ یہاں سے ہٹالیں اور ان کو سپرد اللہ کر دیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے اپنے کام میں تبدیلی کا پروگرام بنا لیا ہے۔ وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، ورنہ اور مشکل میں آ سکتے ہیں، ان دنوں بس موجودہ کام میں ہی دلچسپی رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ بہت جلد بازی میں فیصلے کر رہے ہیں اور ستاروں کی چال کسی طرح بھی مکمل طور پر آپ کے حق میں نہیں ہے۔ آپ غلطی پر ہیں۔ بہتر ہے قدم واپس اٹھا لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی بات کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ اللہ پاک سے بات کیوں نہیں کرتے کیوں اس سے اپنا حال دل بیان کرتے، جلد کریں تاکہ سارے مسئلے حل ہوں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کسی معاملے کی نوعیت کو سمجھ ہی نہیں رہے۔ بس ہر کام میں اپنی مرضی کر رہے ہیں جو کہ خود کے ساتھ ظلم ہے۔ اس وقت نہایت سمجھداری سے چلنے کی ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

گھریلو ماحول میں کشیدگی نے تنگ کیا ہوا ہے۔ مالی حالات بھی مناسب نہیں ہیں آپ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا شروع کر دیں اور یا وہاب یا مجیب بھی خوب پڑھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اہم دن ہے۔ لگتا ہے جیسے کوئی پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور آپ کو رقم کے علاوہ گھر کی کشیدگی میں کمی آنے کی خبر ضرور ملے گی، ان شاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد کو اپنے کاروباری معاملات میں پریشانی کا سامنا ہے وہ اب اللہ کے حکم سے بہتر محسوس کرین گے اور گھر میں جاری ایک پرانی ٹینشن بھی اب ختم ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنے جا رہے ہیں، جس کو وہ نہیں جانتے تو بہتر ہے کہ اس کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور جن کو آفر یا لالچ دیا جائے وہ بھی اس سے فوری دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جادو ٹونہ وغیرہ میں مبتلا بالکل نہیں ہیں۔ اس لئے اس معاملے میں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کام میں بہتری نہیں آ رہی تو یہ آپ کی اپنی کسی لاپرواہی کی وجہ سے ہے۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں