38

روس میں حکومت سازی کے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت حاصل

Spread the love

روس میں حکومت سازی
روس میں حکومت سازی کے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت دے دی گئی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

حکم پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت سازی کے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد روس میں وزیرِاعظم، نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کا تقرر ایوانِ زیریں کی

منظوری سے ہو گا۔اس سے قبل روس میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کے وزرا کا تقرر ایوانِ بالا کے مشورے سے کیا جاتا رہا ہے۔دوسری جانب ایک برطانوی اخبار کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے جس

میں کہا گیا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے سال جنوری میں صدارتی عہدہ چھوڑ دیں گے اور ایسا وہ اپنی بیماری پارکنسن کی وجہ سے کریں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیماری

کی وجہ سے صدارت چھوڑنے کے لیے ان کی 2 بیٹیاں اور 1 دوست ان پر دباو ڈال رہے ہیں۔رواں ہفتے یہ بات سامنیآئی تھی کہ ایسی غیر متوقع قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے پیوٹن کو زندگی بھر

کے لیے سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں