آج کا دن 60

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل

آپ ان دنوں جن مشکلات کا شکار ہیں اور دماغ پر عجیب سی سوچوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، اس پریشانی سے باہر آنے میں مزید دس یوم مزید لگ سکتے ہیں۔ اس لئے روزانہ کے حساب سے صدقہ دیں۔ اپنی نظر اتاریں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں، پھر کوئی مشکل مشکل نہیں لگے گی فی الحال جو کام کر رہے ہیں اس میں دلچسپی لیں اور اِدھر اُدھر کے معاملات نہ دیکھیں۔
ثور
آپ کی ایک پرانی خواہش پوری ہو سکتی ہے پہلے کافی عرصہ آپ نے بڑی پریشانی میں گزارہ ہے۔ اب حالات مختلف ہیں۔ ان شاءاللہ ان تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور آپ کو اب کئی حوالوں سے بہتری کی خبریں بھی ملیں گی۔ رہائش کی تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ آپ کی گھریلو زندگی میں سکون کا سانس آ جائے گا اور آپ کو مختلف جگہوں سے نوکری کی آفر بھی ملنے کا واضح امکان ہے۔
جوزہ
آپ کی صحت ان دنوں ٹھیک نہیں رہتی، آپ استخارے کی مدد سے چلیں یہ ضروری ہے۔ اس وقت آپ کو جس مشکل نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اس کے پیچھے کوئی وجہ معلوم ہوتی ہے۔ پھر بھی آپ فوری صدقہ دے دیں۔ اور کسی بھی شخص کے ساتھ اپنے مراسم نہ بڑھائیں۔ اس طرح وہ آپ کے قریب آنے کی کوشش کرے گا۔ جو آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ راز کو راز رہنے دیں۔
سرطان
آپ کو اپنی ضرورتیں پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان شاءاللہ اب اس کا کوئی سدباب ہو جائے گا یہ دن آپ کو اب کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی کروائیں گے۔ اس وقت آپ کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا، اندازے سے بالکل کام نہ کریں، آپ کے لئے پریشان کن بات ہو گی جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنا چاہتے ہیں جو انجان ہے تو وہ نہ کریں۔
اسد
ضرورتیں پوری ہونا شروع ہوں گی جہاں کچھ سلسلہ نہیں تھا وہاں بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا جو لوگ کسی بھی کام کو شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے روز گار کے حصول میں آسانی ہو گی یہ دن اہم ہیں آپ ایک ایک چیز پر نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ اب تمام فضول کام بند ہو جائیں۔ دل کے معاملے کو تو بالکل نظر انداز کر دیں، اس میں شہرت خراب ہونے کا ڈر ہے۔
سنبلہ
خانگی مسئلے اب مزید خراب ہو سکتے ہیں، آپ کب تک دوسروں کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ اس لئے خود کو ان معاملات سے الگ کر لیں اور صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے اور ماضی میں جو نقصانات ہوئے تھے اب ان کا بھی ازالہ ممکن ہو جائے گا آج سے مالی معاملات ان شاءاللہ مضبوط ہونا شروع ہو جائیں گے، فکر نہ کریں۔
میزان
دماغ ہر وقت کسی نہ کسی قسم کی سوچوں میں رہتا ہے ہر وقت اندیشہ رہتا ہے کہ جیسے کچھ ہونے والا ہے اور یہ سب اللہ پاک سے دوری کی وجہ سے ہے۔ آپ نماز پر توجہ دیں۔ سچے دل سے معافی مانگیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہنے کے علاوہ باوضو رہنے کی بھی کوشش کریں۔ اس وقت گھر میں جو پریشانی چل رہی ہے وہ ایک دو یوم میں ختم ہو جائے گی۔ فکر مند نہ ہوں۔
عقرب
آپ جس بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اب ختم ہونے والی ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب آپ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے تیزی سے آگے کی جانب بڑھیں گے اور آپ کو جس طرف سے نا امیدی دکھائی دیتی تھی، اب وہاں سے کمال انداز سے سلسلہ بنے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی اور اپنوں سے جاری اختلافات بھی اب تیزی سے کم ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان شاءاللہ۔
قوس
اپنی عقل سے کام لیا کریں، کب تک اپنے دل کا کہنا مان کر چلتے رہیں گے۔ اس وقت صورت حال ایسی نہیں کہ آپ شرارتیں کرتے رہیں۔ ہر چیز اپنے وقت پر ہی مناسب لگتی ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے بے روز گار تھے۔ ان شاءاللہ اب ان کو جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے، گھر کے مالی حالات میں بھی خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ یہ وقت اب زندگی کو ان شاءاللہ بہتر انداز سے آگے لے جائے گا۔
جدی
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اب اس کا رزلٹ ملنے کا وقت آ گیا ہے۔ حالات مسلسل تیزی سے آپ کے حق میں ہوتے جا رہے ہیں ۔ اس وقت آپ کو ان سے پورا فائدہ اٹھانا چاہئے اور اپنی ساری توجہ محنت پر رکھنی ضروری ہے جو لوگ عرصہ¿ دراز سے بیماری یا کسی بندش کا شکار چلے آ رہے تھے۔ وہ اب ان شاءاللہ اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دلو
کسی بھی ایسے کام کو نہ کریں جس سے آپ کی شہرت خراب ہو۔ اس وقت آپ کو بڑے تحمل سے چلنا ہوگا اور اپنے دل کے معاملات کو خاص طور پر قابو میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔ گھر پر اور گھر کے افراد پر نظر رکھیں۔ آپ لاپروائی سے کام لے کر کافی چیزوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اللہ پاک نے عقل دی ہے تو اس سے کام لیں۔ خامیاں جو اپنے اندر رہ گئی ہیں ان کو فوری دور کریں۔ ضروری ہے۔
حوت
آپ کے لئے ان شاءاللہ یہ ہفتہ بڑا شاندار رہے گا۔ جس کام میں بھی اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس میں ناکامی کا اندیشہ نہیں رہے گا۔ اس لئے بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ مالی طور پر مضبوط ہوں گے، بے روز گار افراد کو روز گار مل جائے گا آپ کی گھریلو زندگی میں سکون آئے گا

اور خانگی جھگڑے بھی اب ختم ہوکر صلح کی طرف جا رہے ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں