42

عمران خان کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کو مبارک باد

Spread the love

عمران خان جوبائیڈن مبارک باد

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر

نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی

سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ

کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ وہ نو

منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔



عمران خان کی بغیر پروٹوکول پاکپتن آمد، بابافرید ؒ کے مزارپر حاضری
وزیراعظم عمران خان کی اچانک پاکپتن آمد ،عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر

ؒکے مزار پر حاضری دی ،وزیراعظم دس منٹ تک مزار شریف میں موجود رہے ،وزیراعظم عمران خان کا دورہ پاکپتن انتہائی خفیہ تھا انتظامیہ کو عین موقع پر وزیراعظم کی آمد کی اطلاع ملی جس پر ڈپٹی

کمشنر اور ڈی پی او پاکپتن نے ہنگامی بنیادوں پر سیکورٹی کے انتظامات کیے وزیراعظم کے دورہ کی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ذمہ داروں کو بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی وزیراعظم تقریبا

تیس منٹ پاکپتن میں رہے اور بعد ازاں بذریعہ ہیلی کاپٹر حافظ آباد روانہ ہوئے۔

عمران خان جوبائیڈن مبارک باد

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں