38

عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان

Spread the love


کوئٹہ (صرف اردوآن لائن نیوز) عبدالقادر بلوچ زہری علیحد گی

مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رکن

صوبائی اسمبلی ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں

ہم خیال ساتھیوں کے اجلاس سے خطاب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان

ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے کے موقع پر ن لیگ سے راستے

جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ن لیگ کو 22 اراکین

کی اکثریت دلانے کے باوجود نواب ثنا اللہ زہری کو وزارت اعلیٰ سے محروم

رکھاگیا۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے بلوچستان کو فیصلوں میں

نظرانداز کیا، نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے دور میں کوئٹہ، گوادر کےس

سواکہیں کا دورہ نہیں کیا۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کے

بارے میں مشاورت سے فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نت آٓرمی

چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کانام لےکرکہاتمام مسائل کی وجہ وہی ہیں، نواز شریف

نے کہا فوج، آرمی چیف کے وہ فیصلے مانے کہ جوآئینی ہوں، آایسا کرنا فوج میں

بغاوت کا بیج بوناہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اسی فوج کی وجہ سے بلوچستان میں

امن آیاہے، فوج کے بغیر ملک کچھ نہیں ہے، میں جو کچھ بھی ہوں پاکستانی فوج کی

وجہ سے ہوں، میں کبھی سوچ نہیں سکتاکہ پاک فوج کےخلاف باتیں کرنےوالے

گروہ کےساتھ رہوں، میں آرمی چیف کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا۔لیفٹیننٹ

جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم عزت کےساتھ سیاست کرناچاہتے

ہیں،ہم بلوچستان کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں،بلوچستان میں ناراض فیمیلیز کے

پاس بھی جاو¿ں گا، میرے اور نواب ثنااللہ زہری کےساتھ جو ہوا اسکے بعد اس

پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ثنااللہ زہری سے درخواست کروں

گا اپنے علاقے کی نمائندگی جاری رکھیں، التجا ہے استعفیٰ نہ دیں کیونکہ وہ رکن

اسمبلی ہیں، تین سال رہ گئے ہیں وہ اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرتے

رہیں۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے بھی ن لیگ کی سینٹرل

ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے نواز شریف

کی جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے، آج سے نواز شریف سے ہمارا کوئی

واسطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں

گے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کےساتھ تو ایسی بےوفائی کی کہ ان کا انتخابی

حلقہ ہی توڑ دیاگیا، اس کے باوجود عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری

نبھائی۔نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ڈسنا نواز شریف کی فطرت میں شامل ہے

اور نواز شریف نے اپنے محسنوں کو بھی نہیں چھوڑا، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔

عبدالقادر بلوچ زہری علیحد گی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں