35

جوبائیڈن کی ممکنہ کامیابی پاکستان کیلئے امید کی کرن، بھارت خوفزدہ

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردوآن لائن نیوز)جوبائیڈن کامیابی بھارت خوفزدہ

امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی ممکنہ کامیابی سے بھارت خوف زدہ ہوگیا کیونکہ جوبائیڈن نے ہمیشہ کشمیریوں کے

موقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو آزادی ،اظہار رائے اور خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق

جوبائیڈن نے مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وفاق کے تحت دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کی بھی مخالفت

کرتے ہوئے پرانی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔صدر ٹرمپ پر برتری رکھنے والے جوبائیڈن کی جیت کے امکانات روشن ہیں جس کے مقبوضہ کشمیر

اور پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔جوبائیڈن دو مرتبہ 2008اور 2011میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ جوبائیڈن کو سابق صدر آصف زرداری

کے دور حکومت میں 2008میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، یہ اعزاز سینیٹر جوبائیڈن اور رچرڈ لوگر کو پاکستان کے لیے 1.5بلین ڈالر کی امداد

منظور کرانے کے لیے کی جانے والی کوشش کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔اس کے بعد جوبائیڈن نے آخری مرتبہ نائب صدر کی حیثیت سے 12جنوری 2011میں

پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ایک اچھے منتظم اور غیر جانب دارانہ رائے رکھنے کی شہرت رکھنے والے جوبائیڈن کے نائب صدارت کے دور اور بطور سینیٹر بھی

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔اپنی انتخابی مہم کے دوران جوبائیڈن نے مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک اور تارکین وطن شہریوں کو بہتر سہولیات کی

فراہمی اور صدر ٹرمپ کی تارکین وطن مخالف پالیسیوں پر نظر ثانی کا بھی وعدہ کیا تھا

۔
بھارت خوفزدہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جوبائیڈن کامیابی بھارت خوفزدہ

اپنا تبصرہ بھیجیں