آج کا دن 41

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کسی مشکل میں آ گئے ہیں۔ وہ بالکل بھی فکر نہ کریں، ان شاءاللہ آج دوپہر کے بعد ہی اس سے نکل جائیں گے اور ایک بڑے کام کے ہونے کی امید بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جلد بازی میں فیصلے مت کریں۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آج زائچہ رسکی پوزیشن پر ہے اور آپ کسی بڑے پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ا س لئے خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ۔ آپ کا حق مارا، ان شاءاللہ وہ اب خود معافی مانگیں گے اور وراثتی و دوسرے معاملات بڑے بہتر ہو سکیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج پھر کوئی بڑے کام رکاوٹ آ رہی ہے۔ زحل شام تک زائچے میں رہے گا مشکل تو ہو سکتی ہے۔ اس لئے صبح ہی حسب توفیق صدقے کا بندوبست کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کردیں۔ وہ جو ہمارے حق میں بہتر ہے کر دے گا۔ آج کا دن اچھا اور کئی معاملات میں بڑا اہم رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس کسی نے قرض لینا یا ادا کرنا ہے۔ ان کے لئے آج خوشی ملنے کا دن ہے۔اپنی پوزیشن کو بہتر محسوس کر سکیں گے اور غیبی مدد کو حاصل کر سکیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جلد بازی نہ کریں اللہ پاک پر بھروسہ کیا ہے تو پھر یہ یقین رکھیں کہ وہ آپ کا بھروسہ کبھی بھی ٹوٹنے نہیں دے گا۔ آج کا دن آپ کے لئے بے حد اہم رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی دوسرے کی وجہ سے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔ شاید وہ ٹھیک ہیں، اس وقت ایسا کرنا بہتر رہے گا۔ آج کا دن آپ کومحفوظ رہنا کا مشورہ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جلد ہی آپ کے لئے ایک بڑا اور اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ بس زمین پر کوئی بات سوار نہ کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے لئے خود سے راستہ تلاش کرنے کی بجائے اگر استخارے کی مدد لیں گے تو شاید زیادہ مناسب بات ہے۔ آج کا دن آپ کو کچھ آفر دے رہا ہے مگر ابھی غور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی۔ وہ فوراًرک جائے گی۔ آج اہم دن ہے آپ کی زندگی کا شائد کوئی بڑا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے غور فکر کے ساتھ رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت کا صدقہ تو لازمی بنتا ہے۔ دماغ آج کل بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کیا کہا جائے۔ یادداشت بے حد کمزور ہے جو کہ اچھا سلسلہ نہیں ہ ے توجہ دیں۔

آج کا دن کیسا

اپنا تبصرہ بھیجیں