46

شریف خاندان کے سی ایف او نے سلمان شہباز کے 60کروڑ وائٹ کرانے کیلئے رابطہ کیا ، یاسر مشتاق

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) شریف خاندان سلمان شہباز

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ یاسر

مشتاق کا بیان سامنے آگیا۔وعدہ معاف گواہ یاسر مشتاق نے اپنے بیان میں کہاہے

کہ2014 میں شریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان نے رابطہ کیا، سلمان

شہباز کے 60 کروڑ وائٹ کرانے کے لیے رابطہ کیا گیا، سی ایف او کو بتایا رقم

وائٹ کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، سی ایف او نے بتایا ٹی ٹیز کیلئے مشتاق اینڈ

کمپنی کا اکائونٹ استعمال کریں گے، پرانے کاروباری تعلقات کے باعث اپنی کمپنی

کا اکائونٹ استعمال کرنے کی اجازت دی، وزیر اعلیٰ کا بیٹا ہونے کے باعث سلمان

شہباز کو انکار ناممکن تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق گواہ یاسر مشتاق نے کہا کہ

بیرون ملک سے 21 کروڑ ہماری کمپنی کے اکائونٹ میں آئے، جیسے جیسے رقم

آتی ہم چیک محمد عثمان کو دے دیتے تھے، عثمان کے کہنے پر ایک اور بینک

اکائونٹ کھلوایا، اسی برانچ میں سلمان شہباز کا اکائونٹ پہلے سے موجود تھا، اس

اکائونٹ میں 29 کروڑ کی ٹی ٹی لگوائی گئی، سلمان شہباز نے اپنے ملازم طاہر

نقوی کے نام پر وقار ٹریڈنگ کمپنی بنائی، اس اکائونٹ سے 10 کروڑ مشتاق اینڈ

کمپنی کے نام منتقل کیے گئے۔

شریف خاندان سلمان شہباز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں