50

چودھری شجاعت ,طبیعت ناساز, وزیراعلی نے عیادت کی

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) چودھری شجاعت طبیعت ناساز

پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین کو طبیعت ناساز ہونے

پرسروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،سپیکر پنجاب

اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اوردیگر نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج چودھری

شجاعت حسین کی عیادت کی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ہسپتال جا

کر ان کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل

کی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو

سانس کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب

سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج شجاعت حسین کی عیادت

کی ،انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی

کے لئے دعا بھی کی۔ وزیراعلی پناہب نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین

کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین

قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے جبکہ رکن

قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سپیکر

پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی سروسز ہسپتال میں چودھری شجاعت

حسین کی عیادت کی ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ہسپتال کا

دورہ کر کے علاج پر مامور ڈاکٹروں سے شجاعت حسین کی صحت کے حوالے

سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت حسین

کے ذاتی معالج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہیں سانس کا مسئلہ تھا لیکن اب کافی بہتری

آئی ہے ۔ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں اور ابھی انہیں ہسپتال میں ہی رکھنے

کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قائمقام پرنسپل سمزڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ چودھری

شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری آ رہی تھی تاہم ان کی حالت اب خطرے

سے باہر ہے۔بتایا گیاہے کہ شجاعت حسین کو نمونیے کی تشخیص ہوئی ہے ۔

شجاعت حسین کے علاج کیلئے پروفیسر کامران چیمہ کی سربراہی میں میڈیکل

بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جبکہ بورڈ میں دیگر ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے

چودھری شجاعت طبیعت ناساز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں