comset 43

سبجیکٹ رینکنگ 2021 میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی اعلیٰ کارکردگی

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)برطانوی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (THE) نے اپنی انٹرنیشنل سبجیکٹ رینکنگ برائے سال 2021 میں کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد، بزنس اور اکنامکس میں دنیا کی 301-400 ٹاپ یونیورسٹیوں، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں 301-400، لائف سائنسز میں 401-500، کمپیوٹرسائنسز میں 401-500 اور فزیکل سائنسز میں 501-600 ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا ہے۔

واشنگٹن , وائٹ ہاوس کے سامنے ہنگامہ آرائی

اس کے علاوہ کامسیٹس یونیورسٹی کو 2020میں ایمپیکٹ رینکنگ میں دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں پاکستان میں دوسری پوزیشن پر رکھا گیا تھا جن کی بنیاد پائیدار ترقی کے 15 اہداف کی مجموعی کارکردگی تھی۔ دی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں کامسیٹس کو نمبر 1 قرار دیا گیا تھا۔ جب کہ 50 سال یا اس کم پرانی جامعات میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کامسیٹس کو 151-200 کی رینکنگ دی گئی تھی۔

جوبائیڈن افریقی نسل کو استعمال کر رہے ہیں،ٹرمپ

ان کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا کی بااثر ترین یونیورسٹیوں میں شمولیت کا پختہ عزم رکھتی ہے اور اپنے ہم عصروں میں سرفہرست رہنا چاہتی ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل نے ان کامیابیوں کو طلبہ، ریسرچرز کی بے مثال کوششوں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران کے عزم و لگن کے نام قرار دیا اور انہی سے حسن کارکردگی سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔

امریکا سے صدارتی انتخابات کے بعد تعاون کو تیار ہیں،روس

کامسیٹس کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر اتبسم فضل نے کہا کہ ہم طلبہ کے لئے معیاری پروگراموں کے ویژن کے ساتھ، میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے طلبہ عالمی مسابقت کے ماحول میں اپنی لگن وہنر آزمانے کی تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی مستقبل میں بھی عظیم کامیابیاں سمیٹے گی اورآئندہ دنوں میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس سبجیکٹ رینکنگ سے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 11 مضامین میں عالمی تقابلی جائزہ فراہم کرتی ہے جس سے طلبہ کو اپنی تعلیم کے سلسلے میں بہترین جامعات اور تعلیمی اداروں کی نشاندہی اور شناخت میں مدد ملتی ہے۔ پاکستان کی 8یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین 1000 یونیورسٹیوں میں سال 2021 کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن دنیا کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بڑے جامع معیارات کا جائزہ لیتی ہے جن میں انڈسٹری انکم، ریسرچ، سائیٹیشن، تدریس اور انٹرنیشنل آئوٹ لک شامل ہیں۔

سبجیکٹ رینکنگ کامسیٹس یونیورسٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں