47

فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والی کی تعداد آٹھ ہزار

Spread the love

منیلا (صرف اردو آن لائن نیوز) منشیات کے خلاف جنگ

فلپائنی پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار برس سے منشیات کے خلاف جاری جنگ

میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ

بات اہم ہے کہ صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے چار برس قبل برسراقتدار آنے کے بعد

ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جنگ کا

اعلان کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فقط ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں

میں پولیس نے اس سلسلے میں نو ہزار کارروائیاں کیں، جن میں ایک سو انیس

مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہناتھا کہ جولائی 2016 سے اب تک دو لاکھ

چونسٹھ ہزار چھتیس ایسے آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں تین لاکھ ستاون ہزار

انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔،جولائی 2016 سے اب تک دو لاکھ چونسٹھ ہزار

چھتیس آپریشن،تین لاکھ ستاون ہزار انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا،پولیس

صدارتی انتخابات،تعدد امریکی شہریوں میں مظاہرے اور گرفتاریاں

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب متعدد افراد کو

گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے ہتھوڑے، آتش بازی کا مواد اور ایک

رائفل برآمد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل اوریگن ریاست کے گورنر

نے تشدد کے خطرات کے پیش نظر نیشنل گارڈز کو فعال کر دیا تھا۔ دوسری جانب

نیویارک پولیس نے بھی بتایا کہ گزشتہ شب اس نے شہر میں جاری احتجاج میں

شامل 50 افراد کو حراست میں لیا۔ امریکا میں کانٹے دار صدارتی انتخابات کے

تناظر میں اٹلانٹا، اوکلینڈ اور ڈیٹروئٹ میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں