37

پولیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے کسان اتحاد کے ملک اشفاق لنگڑیال دم تو ڑ گئے

Spread the love

وہاڑی(صرف اردو آن لائن نیوز) کسان اتحاد ملک اشفاق

پاکستان کسان اتحادضلع وہاڑی کے فنانس سیکرٹری ملک اشفاق لنگڑیال لاہورمیں

کسان اتحادکے دھرناپرپولیس کی واٹرکینن شیلنگ سے زخمی ہونے کے بعدجناح

ہسپتال لاہورمیں جاں بحق ہوگئے۔وہ گزشتہ روزٹھوکرنیازبیگ لاہورمیں پولیس کی

شیلنگ کے بعدلاپتاہوگئے تھے بیہوشی کی حالت میں جھاڑیوں سے ملے تھے

،علاج کیلئے جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیاتھا۔واقعات کے مطابق پاکستان

اتحادنے اپنے مطالبات کے حق میں 30اکتوبرسے ٹھوکرنیازبیگ لاہورمیں

احتجاجی دھرنادے رکھاتھاگزشتہ روزپولیس نے کسانوں کے دھرناپرواٹرکینن

اورآنسوگیس کی شیلنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں بھگدڑمچ گئی توپولیس نے

متعددمظاہرین کوگرفتارکرلیاتھااسی دوران ملک اشفاق لنگڑیال لاپتہ ہوگئے تھے

گزشتہ روزوہ بیہوشی کی حالت میں ٹھوکرنیازبیگ کی جھاڑیوں سے ملے تھے

جن کوفوری طورپرجناح ہسپتال لاہورشفٹ کردیاگیاتاہم جناح ہسپتال پہنچنے کے

کچھ دیربعدملک اشفاق لنگڑیال جاں بحق ہوگئے ملک اشفاق لنگڑیال کی میت

لاہورسے بوریوالہ ان کے آبائی گاؤں 150ای بی منتقل کردی گئی ہے ،جمعة

المبارک دن11ـ30بجے ان کی نمازجنازہ اداکی جائیگی مرکزی صدرکسان

اتحادملک ذوالفقاراعوان کاکہناہے کہ مرحوم کی نمازجنازہ کے بعدآئندہ کے لائحہ

عمل کااعلان کریں گے ضلعی صدرپاکستان کسان اتحادچوہدری

افتخاراحمدکاکہناہے کہ اپنے مظلوم کسان بھائی ملک اشفاق لنگڑیال کاخون رائیگاں

نہیں جانے دینگے باہمی مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کافیصلہ کیاجائیگا

کسان اتحاد ملک اشفاق

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں