43

اے این پی نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں، وزیر داخلہ

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) اے این پی قربانیاں

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے

دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں، ہر سطح پر اعتراف

کیاجاتا ہے ، اگر میرے بیان کو اس کے حقیقی معنوں میں سمجھا جاتا تو کبھی ایسا

ردعمل نہ آتا،پورا ملک دہشت گردی کے ناسور کے خلاف صف آرا رہا ہے اور

آج بھی اس سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، طارق بشیرچیمہ کے بیانات کوسنا

ہے،اتحادیوں کے اعتراضات جمہوریت کا حسن ہے ،ملک میں جلسے،جلوسوں

پرکوئی مسئلہ نہیں،سیاسی لیڈرصرف کورونا وبا کا خیال رکھیں۔ نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اے این پی سے متعلق میرے بیان کو سیاق و

سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اے این پی نے اپنے دور

حکومت میں دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں۔ انہوںنے کہاکہ بشیر بلور

اور میاں افتخار حسین کے فرزند سمیت کئی کارکنان شہید ہوئے، اے این پی کی ان

شہادتوں کا ہر سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے، اگر میرے بیان کو اس کے حقیقی

معنوں میں سمجھا جاتا تو کبھی ایسا ردعمل نہ آتا۔ انہوںنے کہاکہ پورا ملک دہشت

گردی کے ناسور کے خلاف صف آرا رہا ہے اور آج بھی اس سے نمٹنے کیلئے

متحد ہے، اعجاز شاہ نے کہاکہ آج کے لنچ میں مسلم لیگ(ق)نہیں آئی، اتحادیوں

کے اعتراضات جمہوریت کا حسن ہے، انہوںنے کہاکہ طارق بشیرچیمہ کے بیانات

کوسنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جومس انڈراسٹینڈنگ اس کوآئندہ چند دنوں تک حل کرلیا

جائے گا، مسلم لیگ(ق)ہماری اتحادی ساتھ رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں

جلسے،جلوسوں پرکوئی مسئلہ نہیں،سیاسی لیڈرصرف کورونا وبا کا خیال رکھیں۔

انہوںنے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ ہمارا ٹریٹی نہیں ہے،نوازشریف علاج کے لیے

برطانیہ گئے تھے ، حکومت نے برطانوی حکومت کوخط لکھا ہے، وزیراعظم نے

کہا اگرنوازشریف کی واپسی کے لیے خود بھی جانا پڑا توجاؤں گا۔

اے این پی قربانیاں

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں