45

قائد اعظم ٹرافی, بسم اللہ خان کورونا وائرس کا شکار

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) بسم اللہ خان کورونا

قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کے وکٹ کیپر بلے باز بسم اللہ خان کا کورونا کا

ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں بسم اللہ خان میں کورونا کی

کچھ علامات نظر آئیں لیکن میچ کے چوتھے دن تک ان کا ٹیسٹ نہیں کیا

گیا،چوتھے دن کے بعد حالت خراب ہونے اور علامات واضح ہونے کے بعد متبادل

کھلاڑی عدنان اکمل کو ان کی جگہ میدان میں اتار دیا گیا،اس وقت بسم اللہ خان

ہوٹل کے مخصوص کمرے میں قرنطینہ میں ہیں اور ڈاکٹز مستقل ان کا معائنہ کر

رہے ہیں۔بسم اللہ خان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قائد اعظم ٹرافی کے رواں سال

مزید انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا کیونکہ تمام چھ ٹیموں کے کھلاڑی ایک ہی

ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری

بیان میں واضح کیا گیا ٹورنامنٹ میں شریک تمام 132 کھلاڑیوں، آفیشل اور عملے

کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں اور وہ 6 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کے

تیسرے راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ ڈومیسٹک

کرکٹ مشکل حالات میں کھیلی جا رہی ہے اور ایونٹ میں شریک تمام افراد کے

تعاون پر ان کا شکر گزار ہیں کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں جو ایونٹ میں

شریک تمام افراد کی حفاظت اور صحت کی ضامن ہے،ابھی تک یہ واضح نہیں ہو

سکا کہ بسم اللہ خان کس طرح یا کس ذریعے سے وائرس کا شکار ہوئے۔ٹورنامنٹ

میں جاری دوسرے راؤنڈ سے قبل سندھ کے 9 کھلاڑیوں میں وائرس کی علامات

کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان سب کے ٹیسٹ منفی آئے تھے

البتہ فاسٹ باؤلرز میر حمزہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں گھر واپس

بھیج دیا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس

کے سلسلے میں ایس او پیز متعارف کرائے تھے جس کے نتیجے میں تمام ٹیموں

کو مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں بائیو سیکیور

ببل میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد قائد اعظم

ٹرافی میں 11 دن کا وقفہ ہو گا کیونکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ

کے بقیہ چاروں میچز کی میزبانی کرے گا،پاکستان میں اب تک کورونا کی

صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن گزشتہ دو تین ماہ کے مقابلے میں حالیہ عرصے

میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس پر حکام نے عوام کو محتاط

رہنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت نے وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش

نظر عوام کو ماسک پہننے اور غیرضروری طور پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے

سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیاہے جبکہ کچھ شہروں میں وائرس کے پیش نظر

اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لاگو کردیا گیا ہے۔

بسم اللہ خان کورونا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں