48

طبی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دے دیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا کی دوسری لہر

طبی ماہرین نے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش کا

اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دوسری لہر میں اس بیماری کی شدت پہلے

کے مقابلے میں کافی شدید ہے، موسمی حالات اور عوام کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ

عمل سے کورونا خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، حکومت بازاروں، تعلیمی

اداروں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر ایس اورپیز پر پابندی کو یقینی بنائے،

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے سیاسی و

مذہبی جماعتوں سے بھی عوامی اجتماعات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد

پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسلامک میڈیکل

ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر افتخار برنی، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی

کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اقبال خان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے

صدر ڈاکٹر فضل ربی نے کہا کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ ایسے ڈاکٹرز بھی

کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں جو مریضوں سے براہ راست رابطے میں نہیں ہیں۔

جو اس مرض کی شدت میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈاکٹر افتخار برنی نے

کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی پیما نے میڈیکل ایجوکیشن، عوام کی

رہنمائی، ریسرچ، ڈاکٹرز اور عوام الناس کے لیے گائیڈ لائینز ، فرنٹ لائن ڈاکٹرز

کو حفاظتی سامان کی فراہمی اور ہیلتھ لائن کے ذریعے مؤثر کردار ادا کیا۔ اب بھی

پیما عوام کی رہنمائی کے لیے اپنی تمام خدمات پیش کرتی ہے اور حکومت کو بھی

اس ضمن میں اپنی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ

ماسک کو ہر فرد کے لیے لازمی قرار دیا جائے اور ماسک نہ پہننے والوں کو

جرمانے کیے جائیں، مارکیٹوں اور بازاروں کے اوقات کار کو کم سے کم کیا

جائے، پبلک مقامات، تعلیمی اداروں، مساجد میں ایس او پیز کی پابندی کو یقینی

بنایا جائے۔تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی بلا تعطل فراہمی کو

ممکن بنایا جائے اور کورونا میں خدمات انجام دینے والے عملے کو اضافی

مراعات دی جائیں۔ عوام اپنی نقل و حمل کو انتہائی محدود رکھیں اور ناگزیر

ضرورت میں باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ڈاکٹر افتخار برنی

نے کہا کہ عوام الناس کی مفت طبی رہنمائی کے لیے پیما ہیلتھ لائن کی خدمات کا

سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی فرد اپنی بیماری سے

متعلق ڈاکٹر سے آن لائن مشورہ کر سکتا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں