46

امریکا سے صدارتی انتخابات کے بعد تعاون کو تیار ہیں،روس

Spread the love

ماسکو (صرف اردو آن لائن نیوز) امریکا انتخابات تعاون روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکا میں منعقدہ

انتخابات کے نتیجے میں نئے منتخب ہونے والے صدر کے ساتھ تعاون کے ضمن

میں کوئی بلند توقعات وابستہ نہیں کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ

روس امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرے گا اور تعمیری تعاون کے لیے تیار

ہوگا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو دوطرفہ تعلقات کے امکانات کے جائزے میں

حقیقت پسندی سے کام لے رہا ہے۔

فرانس اور ویانا حملے، برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول بڑھا دیا گیا

فرانس اور ویانا حملوں کے بعد برطانیہ نے ملک میں دہشت گرد حملوں کے

خطرے کا لیول بڑھا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق برطانیہ کی

انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایاکہ برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کا لیول اہم

سے شدید کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خطرے کی شدید سطح کا مطلب ملک میں

دہشت گرد حملوں کا امکان بہت زیادہ ہے جبکہ خطرے کا لیول اہم ہونے کا مطلب

ہوتا ہے کہ ملک میں حملے کا خطرہ موجود ہے۔برطانیہ میں پچھلے سال نومبر

سے دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول اہم پر تھا۔
امریکا انتخابات تعاون روس

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں