آج کا دن 63

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تھوڑا سا صبر اور کر لیں اللہ پاک بڑے اچھے سلسلے پیدا فرما دیں گے۔آپ کو اندازہ نہیں ہو رہا کہ اب تھوڑے دنوں میں آپ کسی نئی منزل پر ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی دشمن سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اب بے فکر ہو جائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ خود بخود بھاگ جائیں گے۔ آج کا دن آپ کو طاقت فراہم کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی بڑی پریشانی ایک بات پر قائم نہ رہنا ہے۔ آپ مستقل مزاج بن جائیں گے تو حالات بھی آپ کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج کچھ نہ کچھ اچھا ہی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ انتظار کریں ابھی اس کے لئے بالکل بھی مناسب وقت نہیں ہے۔ آج کا دن تو جیسے تیسے گزاریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس کام میں بالکل ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ انجان ہوں۔ ابھی اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ آج کا دن پرانے کام اور معاملات کو دیکھنے کا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ستروں کی چال اپنا رخ تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ آپ کو اب ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا ہے اور ان معاملات کو چھوڑ دیناہے جو وجہ تنگی بن سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ بدنظری والی پوزیشن میں ہیں۔ چھ عدد سوکھی مرچوں سے اپنی نظر اتاریں اور آج ہو سکے تو دو عدد بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیں یہ بہتر رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

دوسروں کے معاملات سے آج جس قدر ممکن ہو دور رہیں اور اپنے گھر پر خاص توجہ دیں۔ یہ بزرگوں کے لئے خاص مشورہ ہے کہ اپنے دل اور صحت دونوں کی حفاظت کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

مشکل دن گزر چکے ہیں۔ اب صورت حال مختلف ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب اپنے کام پر پوری تجوہ دیں۔ حیران ہوں گے کہ یہ وہی کام ہے جو اتنا خراب تھا۔ اب بڑا پیسہ آئے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے اپنے مالی معاملات خراب کئے ہوئے ہیں اور پلاننگ کے ساتھ نہیں چل رہے وہ ان کو ٹھیک کریں۔ اب صورت حال بدل رہی ہے آگے چلنا آسان ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

روزگار کا سلسلہ جو عرصہ دراز سے خراب چلا آ رہا تھا۔ ان شاءاللہ اب بڑے خوبصورت انداز سے بہتر ہو سکے گا۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی بڑی اچھی خبر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال بدتور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مقاصد کی جانب اللہ پاک کا نام لے کر بڑھیں گے۔ اس میں کامیابی ملنے کے بہت امکانات ہیں۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں