48

شہزادہ ولیم کے اپریل میں کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف

Spread the love

لندن(صرف اردو آن لائن نیوز) شہزادہ ولیم کورونا شکار

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم بھی رواں برس اپریل

میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے ملک میں زیادہ خوف نہ

پھیلنے کے باعث اپنی بیماری کو خفیہ رکھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس

مارچ میں برطانیہ میں کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا اور شاہی خاندان نے بھی

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرلی تھی۔

مارچ کے آخر میں ہی شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس میں کورونا کی تشخیص

بھی ہوئی تھی جب کہ ملکہ برطانیہ نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت شاہی محل کو

چھوڑ کر دوسرے ونڈسر محل میں منتقل ہوگئی تھیں۔اگرچہ اس وقت صرف شہزادہ

چارلس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم ایک ہفتے کے

اندر وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔اور اب انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی دوران شہزادہ

ولیم بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ

میں بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ شہزادہ ولیم اپریل میں کورونا کا شکار ہوگئے تھے،

تاہم عوام میں خوف نہ پھیلے، اس وجہ سے ان کی بیماری کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

شہزادہ ولیم کے کورونا میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے سیمتعلق شاہی محل یا شہزادہ

ولیم کے ذاتی دفتر نے بات کرنے سے انکار کردیا، تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق

شہزادہ ولیم کورونا کا شکار ہوگئے تھے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں