آج کا دن 54

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کسی بھی فکر و پریشانی میں مبتلا ہیں وہ تھوڑا سا صبر کر لیں ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ آج تو بس ملی جلی کیفیت کا حاصل دن معلوم ہوتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صدقہ خیرات ضرور کریں آپ کے لئے بے حد ضروری ہے اس وقت آپ جس مشکل سے گزر رہے ہیں وہ صرف اس سے ہی ختم ہو گی آج کا دن تھوڑا مشکل ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بار بار اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں آپ کے لئے یہ مناسب نہیں اس طرح تو نقصان ہوگا آپ بس چند دن خاموشی سے چلنا ہوگا رسک بالکل نہ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو جس سمت سے کچھ نظر نہیں آ رہا پھر کیوں اس طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی وقت ہے اپنے قدم پیچھے کر لیں یہ آپ کے لئے بہت بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی نے لاکھ کوشش کرنی ہو مگر جب تک اللہ ساتھ ہو تو کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا آج اس بات کا خیال رکھتے ہوئے مضبوطی سے اپنے قدم منزل کی جانب بڑھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ناجانے کیوں آپ غلطی پر دکھائی دے رہے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے اندازے سے کام کریں گے تو مشکل میں آ جائیں گے آج یہ خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج حالات اچھے ہیں کھل کر اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام بھی کر سکتے ہیں۔ آج کا دن گھریلو حوالے سے بھی اچھا ہے ان شاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو جس طرف سے خبر ملنے کی امید تھی اس میں کامیابی دکھائی دے رہی ہے اور نوکری کے حوالے سے بھی جو پریشانی محسوس کی جا رہی تھی وہ کم ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں مال خانہ کھل رہا ہے کسی نہ کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہوتا رہے گا۔ بالکل پریشان نہ ہوں آج کا دن کئی معالمات میں بہتری ہی دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی سفر کی خواہش رکھتے ہیں وہ تیار ہو جائیں جلد اچھی خبر ملنے والی ہے آج روز گر کے حوالے سے بھی کوئی شاندار خبر کسی وقت آ سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مال خانہ کھل رہا ہے صرف دو یم صبر کر لیں اس کے بعد مالی پوزیشن بڑی اچھی ہو جائے گی۔ آجکل روحانی حوالے سے بھی کوئی بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے پچھلا عرصہ بڑی مشکل میں گزارہ ہے اب ان کے دن بدلنے والے ہیں اس سلسلے میں آج پہلی خبر ان کو کسی وقت بھی مل جانے کی بڑی امید ہے۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں