49

کوروناسے مزید 12اموات, 1223 نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

اسلام آباد،لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا مزید 12اموات

کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد

6 ہزار 835 ہو گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ

35 ہزار 93 ہوگئی۔ ایوان بالا سینیٹ آ ف پاکستان میں کورونا کے مزید نئے

20کیسز سا منے آگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں

اضافے کی وجہ سے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے جبکہ پنجا ب حکومت

نے کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد متعدد مقامات پر

مائیکرو سمارٹ لا ک ڈاون کر دیا۔ پنجاب حکومت نے صوبہ کے 830 مقامات کو

سیل کیا، سیل ہونیوالے مقامات کے مکین 14 دن گھروں میں آئسولیٹ ہونگے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کیسز کے اضافے کے باعث وزیراعظم عمران

خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ19کا اجلاس بھی آج بروز منگل طلب کر

لیا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا جائیگا، تعلیمی اداروں کی

بندش کے حوالے سے اہم اعلانات متو قع ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 86 ہزار

843 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 953 نئے

ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 707 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے،مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار

835 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 365، سندھ میں 2 ہزار 631، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 279، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، گلگت بلتستان میں

92 اور آزاد کشمیر میں 95 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔صوبہ پنجاب میں سیل کئے گئے مقامات میں ایک ہزار 416 افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہوئے جبکہ

3 ہزار 332 افراد رہائش پذیر ہیں۔ سب سے زیادہ لاہور کے 435 مقامات سیل

کئے گئے۔ بہاولپور 37، بھکر 35، چینوٹ کے 7،ڈیرہ غازی خان کے 17، فیصل آباد میں 34 اور گوجرانوالہ میں 14 ، گجرات کے 29، جہلم میں 8، قصور میں

3 مقامات میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا جبکہ ملتان کے 44، راولپنڈی

کے 47، ساہیوال کے 16، سرگودھا کے 24 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔ادھر

سینیٹ میں کورونا کے مزید نئے 20کیسز سامنے آنے پر سینیٹ حکام نے باقاعدہ

کمیٹیوں ،مہمانوں کی آمد اور سٹاف کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دیں گے۔لاہور میں

24 گھنٹوں کے دوران تین اموات ہوئیں جبکہ 116 نئے کورونا مریض رپورٹ

ہوئے جس کے بعد شہر میں کورونا کے مر یضو ں کی مجموعی تعداد 52 ہزار

403 ہو گئی ، پنجا ب میں موذی وائرس کے 283 نئے کیس سامنے آ ئے، جس

کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 554 جبکہ اموات کی

مجموعی تعداد 2 ہزار 365 یک پہنچ گئی ۔ تر جما ن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

کیئر کے مطابق لاہور میں 116، راولپنڈی 37، بہاولپور 33، ملتان 31، سرگودھا

10، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں سات سات، ڈیرہ غازی خان میں 6 ،

وہاڑی، مظفرگڑھ اور اٹک میں پانچ پانچ، خوشاب 4 اور خانیوال میں 3 ، بھکر،

سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حافظ آباد میں دو، دو جبکہ چنیوٹ، ننکانہ

صاحب، قصور اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص

ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز جی ایٹ ون ،ایف ایٹ فور،جی سیون ٹو میں واقع 3نجی سکولوں کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راو ل ٹاوَن میں بھی2،

2 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ اسلام آباد میں ہی قائم ایک اور نجی سکول

میں بھی کورونا کے 2 کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی بناء پر ان پانچوں

تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا مزید 12اموات

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں