آج کا دن 61

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

حمل
آپ ہر وقت ٹینشن کا شکار رہتے ہیں اور ایسی حالت میں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں،اس میں رکاوٹیں آ جاتی ہیں۔جس کے بعد آپ مزید پریشان ہو جاتے ہیں،اس لئے ہر کام کو کرنے سے پہلے اگر حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل پڑھ لیا کریں تو زیادہ بہتر ہے ،اپنا صدقہ بھی روزانہ کی بنیاد پر ضرور نکالنا ہے۔ یہ ہفتہ قدرے بہتری لا رہا ہے، مگر ابھی کچھ دنوں کامزید انتظار ،بہتر ہو گا۔
ثور
پراپرٹی کی خریداری کے لئے مناسب وقت ہے ،جب آفر ملے رسک لے سکتے ہیں، اسی طرح آپ رہائش کی تبدیلی کے بارے میں بھی غور و فکر کر سکتے ہیں، جو لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں، وہ اہم فیصلے کر لیں، تاکہ صرف اسی طرف قدم اٹھایا جائے ،یہ ہفتہ بحکم اﷲ آپ کا مددگار ہوگا اور خرابیاں بھی ان شاء اﷲ دور ہوں گی۔

جوزہ
جس بھی مسئلے سے آپ پریشان ہیں، ان شاء اﷲ وہ حل ہو جائے گا، فکر مند نہ ہوں۔ یہ ہفتہ اور بھی کئی معاملات میں آسانیاں دے گا، مالی پوزیشن بھی ان شاء اﷲ مضبوط ہوگی۔ آپ جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، میرے اﷲ نے چاہا تو وہ خود چل کر آپ کے پاس آئے گی اور محبت میں کامیابی دلانے والا میزان بھی زائچے میں آ رہا ہے، آج کل میں۔
سرطان
ابھی تبادلے وغیرہ کا کوئی امکان نہیں ہے، ملازمت پیشہ افراد خاموشی اختیار کریں جن لوگوں نے اپنے موجودہ کام میں محنت کے ساتھ دلچسپی لی، وہ بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ اپنوں کے ساتھ بے حد نرم رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ غصہ ان سے دوری کا سبب بن سکتا ہے، اس لئے اب آپ نے کیا کرنا ہے خود سوچیں۔

اسد
صورت حال ان شاء اﷲ اس ہفتے مکمل آپ کے حق میں رہے گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس کے ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں، خاص طور پر روزگار میں بڑی شاندار بہتری آ سکتی ہے۔ آج سے عطارد کی آمد زائچے کو مالی طورپر مضبوط کرے گی۔ صرف رزق حلال پر توجہ دیں۔ ذرا سی لاپروائی آگے بڑھنے سے روک کر نقصان دے سکتی ہے۔
سنبلہ
آپ کو جو لوگ تنگ کر رہے ہیں، ان کے معاملات آپ اﷲ پاک کے سپرد کرکے مکمل خاموشی اختیار کرلیں۔ آپ کے سارے مسئلے خود بخود حل ہو جائیں گے۔ آج سے مشتری اور شمس کی زائچے میں آمد آپ کو اچھی کامیابی دلانے میں ان شاء اﷲ مددگار ہوگی اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ تنگ نہیں کرے گی۔ ہوسکتا ہے خواہش مند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی چلے۔
میزان
جن افراد سے کبھی ناراضی ہو گئی تھی، اب ان سے صلح ہو گی، مگر آپ کی طرف سے قدرے نرمی دکھائی گئی تو اور جو لوگ عرصہء دراز سے بے روزگار تھے وہ اب جلد ہی اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے۔ یہ ہفتہ بندش وغیرہ میں مبتلا افراد کو بھی نجات دلائے گا اور دن بدن ہر معاملے میں بحکم اﷲ بہتری لاتا رہے گا۔ بس اولاد کے اوپر توجہ مکمل طورپر دیں۔
عقرب
آپ کو کچھ عرصے تک ان تمام لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے جو آپ سے حسد کرتے ہیں اور آپ کو اس بات کا اندازہ بھی ہے، کیونکہ اب جو صورت حال بننے جا رہی ہے، وہ ان سے چھپانی ہے۔ ان کو علم ہو گیا تو آپ دوبارہ اسی جگہ پر آ کر کھڑے ہو جائیں گے، جہاں سے چلے تھے، اس لئے رازداری اس ہفتے کا اہم پیغام ہے ،جسے ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔
قوس
عشق و محبت وغیرہ میں کسی طرح بھی کامیابی دکھائی نہیں دے رہی اور اگر غلط راستے کا انتخاب کیا تو شاید وہ ہو جس کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے۔ توبہ کریں اور واپسی کا راستہ اختیار کریں، صرف سیدھا راستہ ہی دنیا و آخرت میں آسانیاں پیداکرے گا۔صرف دل کی بات پر عمل نہ کریں، اچھے اور بُرے کام کی پہچان آپ نے خود کرنی ہے۔

جدی
آپ کو اپنے گھر اور گھر والوں کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، بہت لاپروائی ہوگئی ، اب کچھ نہ کیا تو شائد پھر عمر بھر پچھتانا پڑے ۔اس وقت تک آپ صرف اپنی ذات کے بارے میں ہی غور کرتے رہتے ہیں اور دل کے معاملات بھی آپ کے قابو میں نہیں رہتے،خدا کے لئے اپنی اصلاح کریں، خود اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں، صرف روزگار پر توجہ دیں۔
دلو
خواہشمند افراد کے رشتے کی بات آگے چل سکتی ہے۔ آپ جس مسئلے کا عرصہء دراز سے شکار تھے، اس میں بڑی واضح کامیابی حاصل ہوگی اور اس سے خوبصورت انداز سے نکل جائیں گے۔ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ وراثتی امور کی بات کر سکتے ہیں، مگر رویہ نرم ہونا چاہیے، ورنہ کوئی آپ کی بات نہیں مانے گا۔ کسی جانب سے چھوٹی بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔
حوت
آج سے دوخوبصورت ستاروں کا ملاپ 5یوم کے لئے آپ کے زائچے میں ہونے جا رہا ہے، اس سے آپ کو بڑے فائدے حاصل ہوں گے، مالی معاملات میں بھی بہتری آئے گی، عزت وقار میں بھی اضافہ ہوگا، جس خواہش کو کافی عرصے سے دل میں لئے بیٹھے تھے، اس کے پورے ہونے کا وقت بھی آ گیا ہے۔ یہ ہفتہ ہر لحاظ سے آپ کے لئے شاندار رہے گا، ان شاء اﷲ۔

آج کا دن

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں