43

ڈپٹی کمشنر ماسک نہ پہننے پر خود پر ہی جرمانہ عائد کر دیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ڈپٹی کمشنر جرمانہ عائد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000روپے کا جرمانہ عائد کر

دیا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسلام

آباد میں عوام کو باہر نکلتے وقت خصوصا عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی

ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے

دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں

کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری

ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں تاہم ایک تقریب

میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں

موجود ایک صحافی نے فورا ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکسبند

کر لی۔متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے

تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے

کیلئے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش

کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کیلئے سیل کر دے۔ڈی سی

اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو

کچھ سیکنڈز کیلئے اپنا ماسک اتارا لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری

تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فورا ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔حمزہ شفقات نے اپنے

ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکائونٹ میں

1000روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھائوں گا۔

ڈپٹی کمشنر جرمانہ عائد

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں