usman dar 47

عثمان ڈار کا دورۂ نیوٹیک ہیڈ کوارٹرتفصیلی بریفنگ

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوان محمد عثمان ڈار نے نیوٹیک ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔ چیئر مین نیوٹیک سید جاوید حسن نے معاونِ خصوصی محمد عثمان ڈار کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جنا ب عثمان ڈار کو نیوٹیک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی نیوٹیک کے سربراہ ڈاکٹر فہیم محمد نے وزیراعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت نیوٹیک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عقل اور خوش قسمتی پر خوش قسمتی غالب آجائیگی

عثمان ڈار نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو نہ صرف فنی و تکنیکی لحاظ سے ہم آہنگ کرنے میں قلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ ملازمتوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے میں سود مند ثابت ہو گا۔ معاونِ خصوصی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجو دہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ وہ ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں۔

نیوٹیک کے سربراہ ڈاکٹر فہیم نے وزیراعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت نیوٹیک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی اور اسے بین الا قوامی معیار کے مطابق فعال بنانے میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ علاوہ ازیںپاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں یکساں مواقع فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

عثمان ڈار نے آر۔پی۔ایل، اپرینٹیشپ پروگرام اور جاب پورٹل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہنر مندپاکستان پروگرام کے 14نکاتی ایجنڈے پر عملِ درآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں انھوں نے نیو ٹیک میں منعقدہ ٹی اے۔کیو ای سی میٹنگ میں بھی شرکت کی اور کہا کہ اِس میٹنگ کے تحت منظورشدہ ٹیوٹ سیکٹراداروںسے پاکستان میں فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت ہو گی۔

عثمان ڈار نے پاکستان میں فنی و تکنیکی تعلیم اور ٹریننگ کے فروغ کے لئے نیوٹیک کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی بروقت اور مؤ ثر تکمیل پاکستان کے نوجوانوں کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چیئر مین نیوٹیک سید جاوید حسن نے وزیراعظم کے ہنر مندپروگرام کے تحت نیوٹیک کے زیر اثرٹیوٹ سیکٹر اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل ِدرآمد میں معاونِ خصوصی کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

عثمان ڈار دورۂ نیوٹیک عثمان ڈار دورۂ نیوٹیک

اپنا تبصرہ بھیجیں