zoha video 49

گلوکارہ ضحیٰ زبیری کے نئے گانے کی ویڈیو کی ریلیز

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور نغمہ نگار ضحیٰ زبیری نے اپنا نیا گانا ’’کیوں چل دیے ‘‘ ریلیز کردیا۔ ضحیٰ زبیری نے اپنے پہلے گانے ’’نیا پاکستان‘‘ سے 2018میں سفر کا شاندار آغاز کیاجس نے میوزک انڈسٹری میں گلوکارہ کی مقبولیت میں بڑی تیزی سے اضافہ کیا۔ فروری 2019میں اپنی پہلی ای پی کی ریلیز کے بعد گلوکارہ نے ملک بھر میں متعدد معروف برانڈز اور فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان بھر کے اہم شہروں میں منعقدہ قومی فیسٹیولز اور کانسرٹس میں پرفارم کیا۔

مکہ مکرمہ میں گھر میں بچے کو ہراساں کرنے کے واقعے کی انکوائری شروع

اپنے انٹرویو کے دوران ضحیٰ نے گانے سے متعلق اظہار خیال  کرتے ہوئے بتایا ’’ یقیناً ایک خاص احساس ہے، میں جب بھی سٹیج پر جاتی ہوں تو میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ موسیقی کے احساس کو اپنے اندر سموتے ہوئے پورا انصاف کرسکوں۔ یہ گانے میرے باقی گانوں سے بالکل مختلف ہے لیکن میرے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ نغمہ بھی میرے مداحوں کو یہ پسند آرہا ہے‘‘

اس موقع پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ضحیٰ نے بتایا کہ ویڈیو کا کانسپٹ ان کا اپنا ہے جسے حقیقی زندگی سے لیا گیا ہے، جبکہ اس میں آپکو شروع سے آخر تک مکمل کہانی نظر آئے گی ۔ ویڈو میں زندگی کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔  یہ دیکھایا گیا ہے کہ زندگی میں آپ کے گرد ایسے لوگ بھی ہوں گے جن کے ہونے نہ ہونے سے آپ کو کوئی فرق نہی پڑتا۔ بعض اوقات آپ کچھ خاص نہ بھی کر رہے ہوں تب بھی آپ کی اہمیت نظر آتی ہے۔ یہی زندگی ہے جو ویڈیو میں دیکھائی گئ ہے جسے سوچ کر آپ خوشی محسوس کریں گے‘‘۔ بلاچ خان کی ڈائریکشن میں بننے والی ویڈیو انجینئس کیپچرز کی پروڈکشنہے۔ ویڈیو کی آرٹ ڈائریکشن بلاج قاضی نے دی جبکہ ویڈیو کو تمام سوشل پلیٹ فارمز پر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

معیاری اور نایاب اردو کتب پڑھنے اور داونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنے فیوچر پلانز سے متعلق بات کرتے ہوئے ضحیٰ نہ کہا’’ اس کے بعد بہت کام آنے والا ہے اور آنے والے ہر مہینے میں میرا ایک گانا ریلیز ہوگا۔

اس نغمے کی میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے دی جو اپنی اس ریلیز پر بہت پرُجوش ہیں۔ میوزک پروڈیوسر نے کہا کہ گانے کے اچھوتے میوزک نے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبزول کی جو کہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے مزید بتاتاکہ ’’ضحیٰ کی آواز میں ایک ورسٹیلٹی ہے اور توقعات کے عین مطابق اسے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

ایڈ میکس پرائیویٹ لمیٹڈ: ایک مکمل ایڈورٹائزنگ اینڈ پروڈکشن ایجنسی ہے جو فیچر فلمز، شارٹ فلمز، ڈاکومنٹریز، ٹی وی پروگرامز اور میوزک ویڈیوز پروڈیوس کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔

ضحیٰ زبیری ویڈیو ریلیز ضحیٰ زبیری ویڈیو ریلیز

اپنا تبصرہ بھیجیں