40

سرکار دوعالم حضرت محمدؐکا جشن ولادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) حضرت محمدؐ جشن ولادت

نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت کل 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و

احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام

اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں

گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺ کی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے

کی جانیوالی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کے

سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی

قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر

بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور

ریلیاں نکالی جائیں گی ۔جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز

تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔امسال ملک بھرمیں بھی جشن عید میلادالنبی اس

عہد کی تجدیدکے ساتھ منائی جارہی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کیلئے

کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے جشن عید

میلاد النبی کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول

پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔حکومت

نے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد

مصطفی رسول خدا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت ہفتہ عشق رسول منانے کا

فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد

مصطفی رسول خدا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت ہفتہ عشق رسول منانے کا

فیصلہ کیا ہے۔

حضرت محمدؐ جشن ولادت

صدارتی
امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ،
اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں