42

گلوکار شیر میاں داد پر فائرنگ میں ملوث ملزموں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) شیر میاں داد فائرنگ

گلوکار شیر میاں داد پر فائرنگ اور ڈکیتی کی واردات کو چھ روز گرز گئے۔پولیس

تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی فائرنگ کے ملزم کی شناخت کرسکتا ہوں انہوں

نے ارتکاب جرم کے بعد جاتے ہوئے مجھے دھمکیاں بھی دیں ، ان خیالات کا

اظہار معروف قوال اور گلوکار شیر میاں دادنے اپنی رہائشگاہ پر فیملی کے ہمراہ

پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہاکسی حکومتی نمائندے نے چھ روز گرز

جانے کے باجو د نہیں پوچھا ، پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی،

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا لیکن کچھ نہیں ہوا ،حکومت سے استدعا ہے مجھے

سکیورٹی فراہم کی جائے ،ہم پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کررہے ہیں،بیٹے

کا پولیس سے رابطہ ہے،کچھ تصاویر بھی انہیں بھیجوائی ہیں ،تاہم کوئی پیش رفت

نہیں ہوئی ، میں نے انکی تصاویر میں سے شاخت کی ،مگر پولیس نے رابطہ نہیں

کیا ،ملزموں نے مجھ سے کسی چیز کی ڈیمانڈ نہیں کی ،سیدھے فائر کردئیے ،انکا

کہنا تھا صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے رابطہ کیا ،اس کے بعد خاموشی ہے،

پاکستان میرا گھر،مجھے یہا ں سے ہی عزت ملی ،میں پاکستان چھوڑ کرجانیوالا

نہیں ،شیر میاں داد نے کہا میری کسی سے دشمنی بھی نہیں ہے،اس موقع پر شیر

میاں داد کی والدین اور اہلیہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آور بے نقاب

کئے جائیں۔

شیر میاں داد فائرنگ

صدارتی
امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ،
اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں