49

عقل اور خوش قسمتی پر خوش قسمتی غالب آجائیگی ، نیلم منیر

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) خوش قسمتی نیلم منیر

خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ عقل اور خوش قسمتی کے درمیان مقابلہ ہو

تو خوش قسمتی غالب آجائے گی ، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج عقلمند سب سے زیادہ

دولت مند ہوتے مگر دنیا میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اپنے ساتھ خوش

قسمتی لیکر پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ آپ

محنت کریں اور باقی معاملہ خدا کی ذات پر چھوڑ دیں ۔ 22کروڑ عوام کے اس

ملک میں صرف 5سے 7ہزار لوگ فنکار ہیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسان کے لئے کیا خوش بختی کی

علامت ہو سکتا ہے یہ تو رب کی ذات ہی جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے

محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور اپنے ملک میںجو سکون اور راحت میسر

ہوتی ہے وہ کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی قیام میں نہیں ہوسکتی۔

ہوتی ہے وہ کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی قیام میں نہیں ہوسکتی۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں