جنسی ہراسانی 45

مکہ مکرمہ میں گھر میں بچے کو ہراساں کرنے کے واقعے کی انکوائری شروع

Spread the love

مکہ مکرمہ(صرف اردو آن لائن نیوز) بچے کو ہراساں

مکہ معظمہ کی پولیس نے شہر میں گھر میں موجود ایک بچے کو مبینہ طور پر

ہراساں کیے جانے کے ایک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔عرب ٹی وی

کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ مکہ شہر

میں ایک گھر میں ایک بچے کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی کوشش کی

گئی تھی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے مدد مانگنے والے شہری، اس کے پڑوسی اور ملزم کی

شناخت مکمل کرلی ہے۔ مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے پراسیکیوٹر

کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی

ہے۔مکہ پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے سوشل

میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے جنسی ہراساںی کے واقعے کی تحقیقات شروع

کر دی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مکہ معظمہ میںخاندانی تشدد کی روک تھام کے ذمہ دار

حکام بچے کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مطالعہ سرسید میں ایک اضافہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں