47

فرانس کی اسلامی ممالک سے مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کرنیکی اپیل

Spread the love

پیرس (صرف اردو آن لائن نیوز) اسلامی ممالک بائیکاٹ

فرانس کے صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد کئی ممالک میں فرانسیسی

مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی جبکہ فرانس نے مشرقِ وسطی کے

ممالک سے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق فرانس کی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو

ہوا دی جا رہی ہے۔گزشتہ دنوں میں چند ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی

ہیں جن میں کویت، اردن اور قطر سمیت دیگر ممالک کے کاروباری حضرات کو

اپنی دکانوں سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹاتے اور ان مصنوعات کو دوبارہ

فروخت نہ کرنے کا عزم کرتے دکھایا گیا ہے۔قطر کی ایک بڑی کمپنی نے بھی

فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جگہ متبادل اشیا

رکھنے کا اعلان کیا جب کہ قطر کی اسٹاک کمپنی المیرا نے بھی فوری طور پر

فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اسلامی ممالک بائیکاٹ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں