44

چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی واک

Spread the love

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) چھاتی سرطان آگاہی واک

وفاقی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہاہے کہ بروقت کینسر کا علاج ہو تو

اموات ک روکا جاسکتا ہے ۔چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی واک آر ایم یو

سے ہولی فیملی لیور سینٹر تک کی گئی.،وفاقی سیکرٹری برائے صحت نوشین

حامد،سینٹر سیمی ایذدی اور سربراہ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر عمر واک میں شریک ہوئے

۔وفاقی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے کہاکہ چھاتی کے سرطان سے ہر

سال بہت سی خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں،بروقت علاج ہو تو ان اموات کو روکا جا

سکتا ہے،ملک میں علاج موجود ہے تاہم آگاہی بھی ہونا لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ

صدر مملکت کی بیگم نے چھاتی کے سرطان کی آگاہی کا بیڑہ اٹھایا ہے،ہیلتھ کارڈ

بڑی آبادی کو مہیا کیے جارہے ہیں،اس کے زریعہ بھی سرطان کا علاج کوور

ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بیت المال سے بھی اس سرطان کا علاج ہورہا ہے۔ انہوںنے

کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی سرطان کا مفت علاج مہیا ہے،ہمارا مشن ہے کہ

عام استعمال کی ادویات با آسانی بازاروں میں موجود ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ڈرگ

ایکٹ پالیسی کے اوپر کام ہورہا ہے اور ڈریپ کے ریفارمز کیلئے بھی قانون سازی

نئی آرہی ہے، جلدان اقدامات سے بہت فائدہ ہوگا اور ادویات ایفورڈ ایبل اور اچھی

کوالٹی کی ادویات موجود ہوجائیگی۔

چھاتی سرطان آگاہی واک

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں