54

کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 7 زخمی

Spread the love

کوئٹہ میں دھماکہ

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے،

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

کوئٹہ میں دھماکہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں