corona 51

امریکی نائب صدرکے چیف آف سٹاف بھی کورونامیں مبتلا

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) امریکی نائب صدر کورونا

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف کا نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ

ہفتہ کومثبت آیا ہے، یہ بات نائب صدر کے پریس سیکرٹری کے حوالے سے بتائی

گئی ہے ۔پریس سیکرٹری ڈیون اومیلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج نائب صدر

کے چیف آف اسٹاف ، مارک شارٹ کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

،انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے اور قریبی روابط کا پتہ چلانے کے عمل میں

مدد کررہے ہیں ۔نائب صدر پینس اوران کی اہلیہ محترمہ پینس دونوں کے آج نوول

کرونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے ۔اومیلے نے کہا

کہ چونکہ نائب صدر پینس شارٹ کے قریبی رابطے میں سمجھے جارہے ہیں اس

لئے وہ وائٹ ہاس کے طبی یونٹ کے ساتھ مشورے میں ہیں ،نائب صدر ضروری

اہلکاروں کے لئے (مراکز برائے امراض کنٹرول اور تدارک ) گائیڈ لائنز کے

مطابق اپنا روزمرہ کا شیڈول جاری رکھیں گے ۔

مطابق اپنا روزمرہ کا شیڈول جاری رکھیں گے ۔

امریکی نائب صدر کورونا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں