39

العراقیب گائوں کو صہیونی فوج کے ہاتھوں 179 ویں بار مسمار

Spread the love

جزیرہ نما النقب (صرف اردو آن لائن نیوز) العراقیب گائوں

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے

والا العراقیب گائوں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010 کے بعد سے جاری

ہے اور اب تک اسے 179 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ روز کی انہدامی

کارروائی میں صہیونی فوجیوں نے العراقیب گائوں کے باشندوں کے عارضی

خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران کی کرسیاں اور خیموں میں موجود دیگر سامان

بھی لوٹ لیا۔ العراقیب گاں کی تازہ مسماری کی کارروائی گذشتہ روز کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج، پولیس اور اسپیشل فورسز کے سیکڑوں

اہلکاروں نے بھاری میشنری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی

مسماری شروع کی ور سیکڑوں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر سخت موسم کے

باوجود ان کی کچی جھونپڑیوں سے بھی محروم کردیا گیا۔ سال 2020 میں اس

گائوں کی یہ چوتھی بار مسماری ہے۔شہریوں نے بتایا کہ انہدامی کارروائی سے

قبل اسرائیلی فو کی کئی گاڑیاں وہاں آ کر رکیں جس کے بعد بلڈوزر اور دیگر

بھاری مشینری وہاں لائی گئی اور چند منٹ کے اندر اندر فلسطینیوں کے عارضی

شیلٹرز گرا دئیے گئے۔

العراقیب گائوں

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں