49

کرونا کے مزید بارہ مریض چل بسے ،847کیسز سامنے آگئے

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا کے مریض

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید بارہ مریض چل بسے

،847کیسز سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل

42 لاکھ 35 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 847 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس

موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ،455 مریض اس بیماری سے

شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار

727 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 10 ہزار 235 مریض

اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے

586 کی حالت تشویش ناک ہے ،3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض اس بیماری سے

صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے

صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 43 ہزار 222 ہو چکی ہے، یہاں اس موذی وائرس سے

اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 594 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا

وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 467 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے ہلاکتیں

2 ہزار 334 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

38 ہزار 923 ہو چکی ہے ،اس سے اموات 1 ہزار 268 ہو گئیں۔وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب

تک سامنے آئے ہیں ،207 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا

وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 791 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار

148 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے 90 افراد جاں بحق

ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 748 مریض

رپورٹ ہوئے ہیں ، اس وائرس سے 86 مریض وفات پا چکے ہیں

کرونا کے مریض

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں