48

بی آر ٹی پشاور دوبارہ بحال

Spread the love

پشاور (صرف اردو آن لائن نیوز) بی آر ٹی بحال

پشاور میں بی آر ٹی سروس ایک ماہ سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد

دوبارہ بحال کر دی گئی۔ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس

بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ

اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی سروس صبح 6 سے رات

10 بجے تک چلے گی، مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ،

خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائیگا۔محمد عمیر

کے مطابق بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی، 25 اکتوبر سے

حیات آباد کے تین ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔ترجمان ٹرانس

پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے،

بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بی آر ٹی بحال

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں