42

پاکستان کو دشمن کی جانب سے گھمبیر مسائل درپیش ہیں، ائیر چیف مجاہد انور خان

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ائیر چیف مجاہد انور

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاکستان کو

دشمن کی جانب سے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فئیر کے تناظرمیں گھمبیر مسائل

درپیش ہیں ، ہرشعبے بالخصوص ملکی دفاع میں خود انحصاری کے حصول کو

یقینی بنا نے کے لئے ہمیں ٹیکنالو جی اورمقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو

فروغ دینا چاہئے۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفا ع کو نا قابلِ تسخیر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو دشمن کی جانب سے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فئیر

کے تناظرمیں گھمبیر مسائل درپیش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہرشعبے بالخصوص ملکی

دفاع میں خود انحصاری کے حصول کو یقینی بنا نے کے لئے ہمیں ٹیکنالو جی

اورمقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ طلبہ

اپنے اہداف پر پوری توجہ مرکوز رکھیں اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن

کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں

نسٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں