49

خواجہ آصف کے وزیراعظم اور عثمان ڈار پر الزامات

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) خواجہ آصف الزامات

لیگی رہنماء کے وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار پر سنگین

الزامات،معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط

لکھ دیا ۔ خط میں خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی

قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ خط میںکہاگیاکہ لیگی راہنما نے وزیراعظم عمران

خان اور مجھ پر جانی نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے،کہا گیا

وزیراعظم کے احکامات پر انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی منصوبہ

بندی کی گئی ہے۔خط میں کہاگیاکہ بے بنیاد، من گھڑت

مفروضوں اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، گھٹیا الزامات کی واضح طور پر

تردید کر چکا ہوں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ یہ الزامات وزیراعظم

عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، الزامات اس قدر سنگین

ہیں کہ ان میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے،

انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ

کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل

اختیار دیا جائے۔عثمان ڈار نے مطالبہ کیاکہ کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے

ثبوت طلب کرے، ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں خواجہ آصف کے

خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی کی جائے۔خط کے ساتھ خواجہ آصف کے

سنگین الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں