ramzad 46

وزیراعظم کا نوٹس، ملک میں آٹا چینی مزید مہنگی

Spread the love

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم کا نوٹس

ملک میں آٹا کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورزپر

چینی بھی دستیاب نہیں ہے۔کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی

قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اور آٹا کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور

10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آٹا مہنگا ہونے پر

کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بھر میں تندور بند کردیے ہیں۔ نانبائیوں نے کہا ہے کہ 320گرام کی روٹی

20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں، قیمت 30 روپے کرنے کی اجازت دی

جائے۔پشاور میں آٹا کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تک جا

پہنچی ہے اور مارکیٹ میں فائن آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 1420 روپے میں دستیاب

ہے جبکہ ایک کلو چینی 115 روپے کی ہوگئی ہے۔دوسری جانب کراچی اور

لاہور کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ،چینی کی تلاش میں شہری

ایک یوٹیلیٹی اسٹور سے دوسرے کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔لاہور میں چینی

فی کلو 100 روپے سے 105 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے اوروزیر اعظم

کے نوٹس لینے کے بعد صورت حال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

روٹی قیمت

وزیراعظم کا نوٹس

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں