49

اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن بچاؤ مہم پر ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کرپشن بچاؤ مہم

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے

بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن

بچاؤ مہم پر ہیں، شاہد خاقان عباسی کے نزدیک جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار 

کی حکومت کا نام ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بگھوڑوں چوروں اور

بدعنوانوں کے نزدیک جمہوریت صرف انکے اقتدار میں رہنے کا نام ہے، شریفوں

کا کرپشن کرکے این آر او کے بعد نظریاتی ہونے کا سکرپٹ پرانا ہے۔ڈاکٹر شہباز

گِل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کبھی ہمت کرکے بتائیں کہ 70سالہ نئے نظریاتی

نواز شریف واپس کب آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے حقوق چھیننے والے آج

عوام کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کے جعلی

علمبرداروں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے اپنے کرپشن کا حساب دینا چاہیے

عوام کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کے جعلی

علمبرداروں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے اپنے کرپشن کا حساب دینا چاہیے

کرپشن بچاؤ مہم

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں