42

بلاول کی ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کی مذمت

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) بلاول کی ریڈیو پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریڈیو پاکستان کے

ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سلیکٹڈ حکومت نے بیک جنبش قلم 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیئے،پیپلز

پارٹی ہر فورم پر نوکریوں سے نکالے گئے سرکاری ملازمین کا آواز بنے گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق

اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر چکا،ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے

پہلے پی ٹی ڈی سی کے 450 ملازمین کو فارغ کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے

کہاکہ اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کا روزگار بھی سلیکٹڈ حکمرانوں

کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی

حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے کم نہیں، آئے روز چھانٹیاں کرتی رہتی ہیں۔

انہوکںنے کہاکہ جب حکومت ہی بلاجواز ملازمین فارغ کرنے لگے، تو خانگی

سیکٹر میں ملازمین کی نوکریوں کا کیا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کے

باعث عالمی معیشت اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت

دگرگوں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایسے مشکل حالات میں ملازمین کو

نوکریوں سے نکالنے والے آئی ایم ایف کے وفادار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے

کہاکہ نااہل و نالائق حکمران عوام کے ذریعہ معاش کے لیئے سونامی بن کر آئے

ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مثالیں ریاستِ مدینا کی دیتے ہیں، لیکن ان کے کام مسولینی اور

ہٹلرسے بھی بدتر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی

ہے، عوام اچھی خبر سننے کو ترس گئی۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو

تو شہری سہم جاتے ہیں، وزیراعظم نوٹس لے تو ملک میں خوف کی لہر دوڑ جاتی

ہے۔انہوںنے کہاکہ زبان زدِ عام ہے، موجودہ وفاقی کابینہ کا کام فقط بجلی، گئس،

تیل کی قیمتیں بڑھانا اور بیروزگار کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت کو خراب

کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں، تو قوم ایک نالائق وزیراعظم کو کیوں

جھیلے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت مختلف اداروں

سے بلاجواز برطرف کیئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی

ہر فورم پر نوکریوں سے نکالے گئے سرکاری ملازمین کا آواز بنے گی۔بلاول بھٹو

زرداری نے کہاکہ نالائق حکمرانوں کو گھر جانے کا وقت قریب ہے، آئںدہ حکومت

پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی، پاکستان میں

روزگار اور خوشحالی لائے گی۔ انہوںنے کہاکہ تمام برطرف ملازمین کو فورن

بحال کیا جائے۔

بلاول کی ریڈیو پاکستان

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں