Tiger force 52

مقدمہ درج ہوا تو شاہی داماد کی توہین ہوگئی،شہباز گل

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) شاہی داماد شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے مسلم لیگ نون

کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری

اور پھر رہائی پر کہا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا، گرفتاری ہوئی تو

پھر کیسے شاہی داماد کی توہین ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام

میں انہوں نے کہا کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، قانون

کے مطابق مقدمہ درج ہوا، گرفتاری ہوئی، شاہی داماد کی توہین ہوگئی۔انہوں نے

لکھا کہ سندھ کا شاہی خاندان منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس کی بھی توہین

ہوگئی۔شہباز گل نے کہا کہ پولیس کی تب توہین نہیں ہوئی جب وڈیروں کے کہنے

پر غریب ہاریوں کی تذلیل کرتے تھے، تب توہین نہیں ہوئی جب سپریم کورٹ نے

اومنی گروپ کے ریکارڈ میں ردوبدل پر پکڑا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس

کی تب توہین نہیں ہوئی جب سپریم کورٹ نے سی پی او کراچی کے عہدے سے

ہٹایا۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو آج فیصلہ کرنا ہے، شاہی خاندانوں کا قانون الگ

اور عام عوام کا قانون الگ رکھنا یہ ظلم کا نظام ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ

قانون سب کیلئے ہو گا اور اس پر عمل بھی ہوگا، انشااللّٰہ یہی پاکستان کی منزل ہے،

اسٹیٹس کو آخری سانسیں لے رہا ہے، عوام کو مربوط رہنا ہو گا۔

شاہی داماد شہباز گل

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں